Pakistan The Best Country of the world
ہم نے جب اپنی علمی صلاحیتیوں کو پرکھا تو ملک کوساتویں جوہری طاقت بنا دیا۔ ہم جب اپنی سائنسی معیارکو بروئےکار لائے تو ہم نے براعظمی میزائل بنا ڈالے۔ ہمارے پاس بیش بہا وسائل موجود ہیں جن کی تفصیل کے لیے شاہد ایک پورا دن درکار ہو ۔ باخدا اس روئے زمیں پر شاہد ہی کوئی ملک ایسا ہوگا جس کو ہمارے ملک جیسے موسم میسر ہوں گئے آپ قدرت کی خصوصی عنایت تو دیکھیں کہ ہر وقت ہوائیں چلتی ہیں ۔ یہ الگ بات ہے کہ ہم اں ہوائوں سے کچھ حاصل نہ کر سکے یہ زرعی ملک ہے جہاں گندم اتنی پیدا ہوتی ہے کہ ہماری ضرورت کے بعد برآمد کی جاتی تھی مگر اب ہمارے ہاں آٹے کا شدید بحران ہے۔ دنیا کا سب سے بڑے نہری نظام کا مالک یہ ملک روس سے دس گناہ چھوٹا مگر اس کا نہری نظام روس کے نہری نظام سے تین گنا بڑا ہے مگر ہر سال کروڑوں کیوسک پانی ضائع ہو کر بحیرہ عرب میں گرتا ہے اور لوگ پانی ک بوند بوند کو ترستے رہتے ہیں ہمارے گیس کے ذخائر ایشیاء میں چھٹے نمبر پر ہیں لیکن پھر بھی گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور دنیا کی سب سے لمبی لائیں بھی اسی ملک میں لگتی ہیں ۔اسی ملک میں سونے کی یہ کان جو دنیا کی پانچویں بڑی کان ہے پھر بھی سونے کی قیمت ترپن ہزار روپے تولہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے یہ ملک کوئلے کے ذخائر کے اعتبار سے چوتھے، تابنے کے ذخائر کے اعتبار سے ساتویں نمبروں پر برجمان ہے مگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معمالہ میں اول نمبرپر ہے ۔مگر ساتھ بدقسمتی دیکھیں یہ تمام چیزیں اسی ملک میں میسر ہیں اس کے باوجود پاکستان کو بدترین اقتصادی، معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے۔ جس ملک میں غریب، مزدور بھوکا سوتا ہو وہ ملک مضبوط نہیں ہواکرتے یہی وجہ ہے کہ آج ملکی مستقبل سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ کیا کچھ نہیں ہے اس ملک میں؟ دنیا میں کسی ملک نے اگر سوئی بھی بنائی تو بڑے فخر سے اس کا اعلان کیا ہے جبکہ ہمارے ہاں روایت کچھ مختلف ہے۔ ہم غلامی کی ایک لمبی زندگی گزار رہے ہیں اس لئے ہمیں اپنے اطراف میں پھیلا ہوا حسن، ہمارے درمیان موجود علمی قابلیت، فنی صلاحیتیں اور سائنسی کاﺅشیں، قدرت کے عطاءکردہ نظارے اور انعامات نظر نہیں آتے ۔
Comments
Post a Comment