Imran Khan's Sajda in front of Mazar and my Point of View



دو دن سے عمران خان کے بارے میں ایک بات گردش کر رہی ہے کہ عمران خان نے قبر کو سجدہ کیا جب یہ خبر میں نے بھی دیکھی اور پڑھی تو مجھے بھی حیرت ہوئی کہ آیک ایسا مسلمان جو قرآن و سنت کی بات کرتا ہے جس نے kpk میں سکولوں میں قرآن کی تعلیمات کو لازمی قرار دیا۔جو اپنی تقریر قرآن پاک کی آیت سے شروع کرتا ہے وہ ایسے شرک اور گناہ کیسے کر سکتا ہے لیکن بعدمیں انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے سجدہ نہیں کیا سجدہ صرف اورصرف اللہ کے آگیے کرنا جائز ہے میں نے مزار کی سیڑھی کو بوسہ دیا ہے ۔ جہاں لوگ پاوں رکھتے ہیں وہاں میں نے بوسہ اس لیے دیا کیونکہ اللہ تعالی کو عاجزی پسند ہے نہ کہ تکبر یہ میری اولیاء اللہ سے عقیدت ہے ۔باقی دلوں کے راز اللہ تعالی جانتے ہیں عمران خان ٹھیک بول رہے ہیں یا غلط 


اب رہی بات یہ کہ عمران خان نے یہ جو کچھ بھی کیا کیا یہ کم علمی،جان بوجھ کر یا پھر اولیاء اللہ کی عقیدت میں (وللہ وعالم)
اب رہی بات ہمارے علماء اور عوام کی دو دن سے کافر کافر کی گیم کھیل رہے ہیں مجھے یہاں مولانا طارق جمیل صاحب کا آیک واقعہ یاد آگیا مولانا نے بولا کہ میرے نام سے فیس بک پر پیج بناےہوے ہیں طارق جمیل کافر کے مولانا نے بولا کہ آگر مجھ سے کم علمی میں کچھ ہوا یا مجھے اسلام کے بارے میں نہیں پتہ تو آو مجھے اسلام کے بارے میں بتاو مجھے سینے سے لگا کر اسلام سیکھاو نہ کے کافر کافر 
بول کر اسلام سے ہی خارج کر دو 


اب میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرے اور آپ کے پاس اتنا علم ہے اور کیا ہمیں اس بات کی اجازت کس نے دی کہ ہم کسی کو کافر اور مسلمان کے سرٹیفیکیٹ بانٹتے پھریں اور دوسری بات اگر عمران خان نے کم علمی میں جو کچھ بھی کیا تو کوئی آیک ایسا عالم یا فتوی جاری کرنے والا ٹھیکیدار یہ بتا سکتا ہے کہ اس نے عمران خان کی اصلاح کی کوشش کی ہو یا پھر دین کے بارے میں بتایا ہو اب میرا ان لوگوں سے ایک اور سوال ۔۔۔۔۔
۔ جب بلاول زرداری اور مراد علی شاہ چیف منسٹر سندھ شہولنگ بھگوان کی پوجا کر رہے تھے 
۔ جب شہباز شریف گورو نانک کے مزار پر ہاتھ جوڑےکھڑا تھا 
۔ جب شہباز شریف اور نواز شریف داتا دربار کی سیڑھیوں کو بوسہ دے رہے تھے 
۔ جب ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی جا رہی تھی 
تو اس وقت اسلام کے یہ ٹھیکیدار کہاں تھے اب مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آ رہی یہ اسلام کا دفاع ہےیا عمران خان سے سیاسی بغض ۔۔۔۔۔۔؟
ہمارا ایمان ہے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد رسول اللہ اللہ کے بندے اور رسول ہیں ۔۔۔۔۔
اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلی بات تو یہ کہ میرا ماننا ہے کہ عمران خان نے سجدہ نہیں کیا اور صرف چوما ہے چوکٹ کو۔ گمان اچھا کرنا چاہیے ۔ دوسری بات یہ کہ ہم نے عمران خان کو امام مسجد نہیں بنانا پاکستان کے حالات ٹھیک کرنے کے لیے وزیراعظم بنانا ہے ۔ کیونکہ وہ نواز شریف، زرداری،فضل الرحمان، اسفندیار ولی، الطاف حسین، کی طرح چور اور کرپٹ نہیں وہ ملک اور عوام کے لیے اچھی سوچ رکھتا ہے اللہ تعالی سے دعا ہے وہ پاکستان میں ایسے لوگوں کو اقتدار میں لاے جو پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے بہتر ہو وہ عمران خان ہی ہو سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ میری اپنی رائے ہے غلط بھی ہو سکتی ہے آگر میں کہیں غلط ہوں تو صاحب علم لوگ میری اصلاح کر دیں شکریہ
Muhammad Asif

Comments

Popular posts from this blog

Neelum Valley A Paradise on Earth

Presidents of Pakistan with Images

Top 6 World Most Aggressive Birds of the World