Imran Khan,s Dabang Action
پہلے سے پتا تھا کہ اب عمران خان آ گۓ ہیں تو روز پھڈے ھوں گے -
تقریبِ حلفِ وفاداری سے گڑ بڑ شروع ھو گیؑی - یوسف رضا گیلانی کے لیے سجنے والی لش پش تقریب پہ 76 لاکھ کا خرچہ کیا گیا تھا - نواز شریف کا مینڈیٹ بھاری تھا ، انہوں نے 92 لاکھ اُڑا دیے - عمران خان آۓ تو چاۓ بسکٹ اور پانی کا بندوبست تھا ، 50 ھزار میں سارا کام نبٹ گیا -
اس سے وہ لوگ سخت برھم ھوۓ جو اس قسم کی سرکاری تقاریب سے اپنی چونچ گیلی کرتے ہیں - پہلے یہ ھوتا تھا کہ تقریب کا ٹھیکہ لینے والا آدھا مال اپنی جیب میں ڈال لیتا - مہمانوں کی تعداد سے ڈبل لنچ بکس لاۓ جاتے ، مہمان چلے جاتے تو بڑی مقدار میں بچے ھوۓ بکس ، افسروں کے گھروں میں جاتے، چھوٹا عملہ بھی کسر نکال لیتا - چنانچہ اس بار عمران خان نے آتے ہی بیوروکریسی سے بہت بد دعایؑیں وصول کیں - کیا دن تھے - 2 ھزار مہمانوں کے لیے 5 ھزار لنچ بکس منگوانا اور اس کے بعد 8 ھزار لنچ بکس کا بل منظور کرا لینا ، مزے ہی مزے تھے - لیکن اس بار ۔۔۔۔۔۔۔😡
اب دوسرا پھڈا عمران خان نے وزارتِ خارجہ کے بیوروکریٹوں سے مول لے لیا ھے - وزیرِ اعظم کے اقوامِ متحدہ کے دورے کی تیاریاں ان دنوں کی جا رہی ہیں - آج عمران خان صاحب کو اس دورے میں ان کے ساتھ جانے والے وفد کی لسٹ پیش کی گیؑی - اس لسٹ میں 40 نام دیکھ کر عمران خان پریشان ھو گۓ اور انہوں نے پوچھا کہ " ھم وھاں ایسا کیا کرنے جا رھے ہیں کہ اتنے بندوں کی ضرورت ھے ؟ " - اس پر چوکس بیوروکریٹ نے ان کے سوال کا جواب دینے کی بجاۓ بات گھما دی اور بولے " سر ! اس سے پہلے وزراۓ اعظم کے اس نوعیت کے دوروں میں 60 سے 80 تک لوگ جاتے رھے ہیں ، آپکی کفایت شعاری کی پالیسی کے پیشِ نظر لسٹ کو مختصر کر دیا گیا ھے - اس بار جالیس ، صرف چالیس افراد ظلِ الٰہی !! "
اس پر عمران خان نے کہا " میں یہ پوچھ رھا ھوں کہ اتنے سارے لوگوں کا کام بتاؤ - کون لوگ ہیں یہ ؟ " سیکرٹری بولا " سر ان میں تجربہ کار صحافی ، اعلیٰ سرکاری حکام اور ان کے اھلِ خانہ شامل ھوں گے " - اس پہ عمران خان کا دماغ گھوم گیا - انہوں نے سیکرٹری سے پوچھا " تم نے میری تقریر سُنی تھی ؟ وہ سنانے کے لیے نہیں ، عمل کرنے کے لیے تھی "
عمران خان نے سیکرٹری کے سامنے اس لسٹ کے ٹکڑے کر کے اس کے ھاتھ میں دیے اور اسے بتایا " صرف مَیں ، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی سیکرٹری خارجہ اور دفترِ خاجہ سے ایک کوآرڈینیٹر ، کُل 4 لوگ جا رھے ہیں -انتظام کر دو "
سیکرٹری پسینہ پونچھتا کمرے سے باھر نکل گیا -
Comments
Post a Comment