وزیر اعظم پاکستان کے نام کھلا خط
جناب وزیر اعظم پاکستان مندرجہ زیل اقدامات ھمارے ۲۵ سالہ سوشل سیکٹر کے اندر کام کے بعد جو سبق سیکھے ھیں وہ آپکے گوش گزارکر رھے ھیں اس پر عمل کرنے سے آپ پاکستان کے اندر پائیدار بنیادوں پر تبدیلی لانے میں کامیاب ھو سکتے ھیں ۱۔ جتنی بھی سرکاری گاڑیاں جن افیسران یا منسٹر صاحبان کو الاٹ ھیں وہ صرف وھی استمال کریں ان کی فیملی یا کسی دوسرے فرد کو اس کے استمال کی اجازت نہیں ھونی چائیے کیونکے ان کے استمال سے ایک طرف ناانصافی کا عنصر واضح ھوتا ھی ساتھ ان کے زاہد استمال سے فیول اور مینٹینس کے نام پر جو خزانے پر اضافی اخراجات پڑھتے ھیں وہ بھی بچت کا باعث بنے گے۔ اس حوالے سے ھر افیسر اور منسٹر کے لیے گاڑیوں کی تعداد بھی متعین کی جائے ۲۔ بہت سے محکموں کے سربراہ جن کے گھروں میں سرکاری ملازم کام کرتے ھیں اس کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ھے کیونکے ایک مقروض ملک اس طرح کے اخراجات برداشت کرنے کا متمل نہیں ھو سکتا۔ ۳۔ کسی بھی علاقے کے کسی بھی قسم کے پلان کو بنانے سے پہلے وھاں کے لوگوں کی مشاورت اور اور ان کو کام کے ہر سٹیج پر شامل کرتےھوئے کرپشن یا فراڈ سے کافی حد تک بچا جا سکتا ھے لہذا مخل...